۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
مولانا عابس مہدی

حوزہ/ آج کل حقوق نسواں کا بہت پرچار کیا جاتا ہے، خواتین کے لئے مردوں کی برابری اور مردوں کے شانہ بشانہ چلنے کی تلقین کی جاتی ہے، لیکن بی بی زنیب نے امام حسین، مولا علی، امام زین العباد کی نصرت کر کے ثابت کیا کہ اصل میں مردوں کے شانہ بشانہ چلنے کا مطلب کیا ہے اور کس طرح پردہ میں رہ کر دین کی خدمت کی جا سکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرسی/ کل شب  جامعہ امام مہدی سرسی "مسجدِ  المھدی"  میں ایک محفل مقاصدہ با سلسلہ ولادت با سعادت، عقیلہ بنی ہاشم، شہزادی زینب سلام اللہ علیہا منعقد کی گئی۔ جس کا آغاز تلاوت کلام پاک و حدیثِ کسا سے مولانا عابس مہدی صاحب نے کیا، اور سوانح حیات حضرت زینب سلام اللہ علیہا پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا،  بی بی زینب عالمہ غیر معلمہ تھیں، جب مولا علی مشکل کشا کوفہ میں تشریف لائے تو آپ بھی ان کے ساتھ تشریف لائی تھیں جہاں آپ نے ان کی اجازت اور کوفی و شامی خواتین کے پرزور اصرار پر قرآن و حدیت کی مجالس کا آغاز کیا۔

مولانا موصوف نے کہا کہ آج کل حقوق نسواں کا بہت پرچار کیا جاتا ہے، خواتین کے لئے مردوں کی برابری اور مردوں کے شانہ بشانہ چلنے کی تلقین کی جاتی ہے، لیکن بی بی زنیب نے امام حسین، مولا علی، امام زین العباد کی نصرت کر کے ثابت کیا کہ اصل میں مردوں کے شانہ بشانہ چلنے کا مطلب کیا ہے اور کس طرح پردہ میں رہ کر دین کی خدمت کی جا سکتی ہے۔ اللہ تعالی ہمیں اسوہ زنیب کی پیروی کی توفیق مرحمت فرمائے۔

محفل میں نظامت کے فرائض مولانا نجف علی زیدی سرسوی نے انجام دیے ،محفل میں کثیر تعداد میں مؤمنین موجود رہے ، شعرا میں ، فیروز مھدی، جاوید مھدی ، آل علی ، فیضان رضوی ،  حسن جعفر( جون) شاویز عالم ، محمد عالم ، دانش رضا ، شہ ذی ، محمد مھدی ، سلمان محمد غدیری ، مولانا صفی ، مولانا عابس مھدی ، شانِ حیدر ، اور مقطع محفل جناب وقار مھدی صاحب کے کلام کے بعد دعائیہ کلمات سے محفل کا اختمام ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Akram zaidi shams IN 07:01 - 2021/03/16
    0 0
    Mashaallh bahut khub