حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام حسن عسکری (ع) کی شہادت کے موقع پر آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی قیادت میں جلوس عزا حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی جانب روانہ ہوگا۔
جلوس عزا مجلس کے بعد برامد ہوگا جو کہ بروز جمعرات، 8 ربیع الاول ، صبح 10 بجے آیت اللہ وحید خراسانی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگی جس میں حوزہ علمیہ قم کے طلباء، علمائے کرام اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، مجلس سے حجۃالاسلام سید رضا ہاشمی گلپایگانی خطاب کریں گے۔
اس کے بعد، امام حسن عسکری (ع) کی شہادت کی مناسبت سے صبح 11 بجے جلوس عزا برامد ہوگا جو کہ آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی قیادت میں حرم حضرت معصومہ (س) کی جانب روانہ ہوگا۔