۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
فرحزاد

حوزہ/ حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے معروف خطیب، حجۃ‌الاسلام والمسلمین حبیب‌اللہ فرحزاد نے اپنی ایک بیان کے دوران امام زمانہ (عج) سے معنوی تعلق قائم کرنے کا طریقہ بیان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے معروف خطیب، حجۃ‌الاسلام والمسلمین حبیب‌اللہ فرحزاد نے اپنی ایک بیان کے دوران امام زمانہ (عج) سے معنوی تعلق قائم کرنے کا طریقہ بیان کیا۔

انہوں نے کہا کہ امام حسن عسکری (ع) نے اپنے فرزند امام زمانہ (عج) سے فرمایا کہ اگر کوئی دو صفات اختیار کرے تو وہ امام زمانہ (عج) سے معنوی تعلق پیدا کر سکتا ہے: پہلی صفت یہ ہے کہ ہر عمل میں خدا کی اطاعت کرے اور دوسری صفت یہ ہے کہ نیت میں اخلاص رکھے۔

حجۃ‌الاسلام والمسلمین فرحزاد نے ذکر صلوات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نبی کریم (ص) نے فرمایا کہ جو شخص مصیبت میں مبتلا ہو اور کثرت سے صلوات بھیجے، اللہ اس کے غم و پریشانی کو دور کرے گا، اس کے رزق میں اضافہ ہوگا اور اس کی حاجتیں پوری ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریم (ص) نے فرمایا کہ بخل ایک ایسی بیماری ہے جو انسان کو بدترین انجام کی طرف لے جاتی ہے، اور اگر کوئی اس بیماری کا شکار ہو تو اللہ اس کی کوئی عبادت قبول نہیں کرتا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ امام زمانہ (عج) سے ظاہری طور پر ملاقات ممکن نہیں، لیکن دل اور روح سے ان سے تعلق قائم کیا جا سکتا ہے، اور وہ ہمیں ہمیشہ اپنی دعاؤں میں شامل رکھتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .