۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
محرابپور میں امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت کی مرکزی مجلس کا عمومی اجلاس

حوزہ / محرابپور میں امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت (ع) کی مرکزی مجلس کا عمومی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں برادر مہتاب علی شیخ اکثریت رائے سے اک مرتبہ پھر ادارے کے مرکزی صدر منتخب ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، محرابپور میں امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت (ع) کی مرکزی مجلس کا عمومی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں برادر مہتاب علی شیخ اکثریت رائے سے اک مرتبہ پھر ادارے کے مرکزی صدر منتخب ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اجلاس مجلس نظارت کے معزز اراکین کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔ جس میں حجت الاسلام والمسلمین امداد حسین شجاعی اور مولانا شیخ قادر بخش حیدری صاحب نے خطاب کیا۔ جبکہ مولانا حیدر علی عامر استاد عشرت حسین سہتو اور استاد غلام اکبر خواجہ (رکن مجلس نظارت ) نے نئے سال 24-2023 کے صدر کے انتخاب کے لئے ممبران کی ووٹنگ کے مراحل کو انجام دیا اور مولانا امداد حسین شجاعی صاحب نے نو منتخب صدر سے حلف لیا۔

آخر میں دعائے امام زمانہ عجل سے اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • مهتاب علي شيخ SC 19:48 - 2023/04/30
    0 0
    تمام بھترين سائين