پیر 30 جنوری 2023 - 01:13
گنداواہ میں مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع جھل مگسی کے اجلاس کا انعقاد

حوزہ / مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع جھل مگسی کا اہم اجلاس مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی گنداواہ میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع جھل مگسی کا اہم اجلاس مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی گنداواہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مجلس علمائے شیعہ کے ضلعی صدر مولانا علی نواز عرفانی نے کی۔

اس موقع پر اکثریت رائے سے مولانا ندیم احمد جوادی کو ضلعی نائب صدر، مولانا نجف علی کو جنرل سیکرٹری اور مولانا غلام سجاد کو سیکرٹری تبلیغات منتخب کیا گیا۔

مجلس علمائے شیعہ ضلع جھل مگسی کے صدر مولاناعلی نواز عرفانی نے کہا: انبیاء کرام نے تبلیغ دین کے لئے بہت کوششیں کیں یہاں تک کہ تبلیغ دین کے لئے انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا: علماء، انبیا کے وارث ہیں۔ اس لئے علمائے کرام کو انبیائے کرام کی حیات طیبہ کو اپنے لئے نمونۂ عمل بناکر ہر طاغوت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہئے۔

گنداواہ میں مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع جھل مگسی کے اجلاس کا انعقاد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha