۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ شبیر میثمی ڈیرہ اسماعیل خان دورہ

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے مرکزی وفد کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مرکزی وفد کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا ہے۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر،علمائے کرام اور تنظیمی احباب نے پرتپاک استقبال کرتے ہوئے انہیں ڈیرہ اسماعیل خان آمد پر خوش آمدید کہا۔

ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی کے تنظیمی دورہ کے موقع پر ان کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس سے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مولانا رمضان نعیمی، سابق ضلعی صدر مولانا کاظم مطہری، تحصیل پہاڑ پور آرگنائزر مولانا حسن وحیدی، تحصیل سٹی آرگنائزر سید انصار علی زیدی و دیگر علمائے کرام اور تنظیمی احباب نے خطاب کئے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مرکزی وفد نے دورہ کے موقع پر علمائے کرام، معززین ڈیرہ کے ساتھ ملاقاتیں کی اور کوٹلی امام حسین میں الکوثر سکول اینڈ کالج، دارالثقافہ اور دیگر شعبہ جات کا وزٹ کیا۔

قابلِ ذکر ہے کہ مرکزی وفد میں علامہ شبیر حسن میثمی، فیاض حسین مطہری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور مولانا رمضان نعیمی شامل تھے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا مرکزی وفد کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .