۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے وفد کی پاکستان آمد

حوزہ / مجمع جہانی (عالمی مجلس) اہل بیت (ع) کے سیکرٹری جنرل جناب آیت اللہ رضا رمضانی پاکستان کے دورہ پر کراچی پہنچے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجمع جہانی (عالمی مجلس) اہل بیت (ع) کے سیکرٹری جنرل جناب آیت اللہ رضا رمضانی گیلانی پاکستان کے دورہ پر آج صبح کراچی پہنچے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مجمع جہانی (عالمی مجلس) اہل بیت (ع) کے سیکرٹری جنرل جناب آیت اللہ رضا رمضانی گیلانی پاکستان کے دورہ پر کراچی پہنچے تو ان کے پاکستان آمد پر مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا اور وفد سے ملاقات کی۔

مرکزی سیکرٹری جنرل نے وفد کے پاکستان آمد پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام بھی پہنچایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .