۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ شبیر میثمی

حوزہ/ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم میں جشن میلاد مصطفیٰ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیر اس وقت تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے اور موجودہ داخلی سیاسی عدم استحکام ملکی معیشت، دفاع اور امن و امان کے لیے خطرناک حد تک نقصان دہ ہو چکا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جہلم/شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا کہ وطن پاکستان کی بقاء و دوام کے لیے سیاسی مسائل کو باہم مل بیٹھ کر حل کرنا ضروری ہے۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم میں جشن میلاد مصطفیٰ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیر اس وقت تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے اور موجودہ داخلی سیاسی عدم استحکام ملکی معیشت، دفاع اور امن و امان کے لیے خطرناک حد تک نقصان دہ ہو چکا ہے۔

انہوں واضح کیا کہ وطن عزیر پاکستان کی سالمیت سے بڑھ کر کسی کی انا مقدم نہیں لہذا سب کو اپنی اناؤں کے خول سے نکل کر وطن عزیز کو مستحکم کرنے کے لیے مسائل کا حل ادب و احترام کے دائرے میں مل بیٹھ کر حل کرنا چائیے۔

انہوں سیرت نبی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نبی کی زندگی نمونہ حیات ہے اور حبیب خدا، ختم الانبیاء حضور احمد مجتبیٰ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ کے پیغام کو انسانیت تک ایسے انداز میں پہنچایا کہ تاابد وہ انسانوں کے لیے ضابطہ حیات بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات حضرتِ انسان کو کائنات کی متنوع موضوعات پر تفکر کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ وہ متقی و پرہیز گاری کے درجات پر فائز ہو سکے اور جوں جوں وہ اپنی تفکرات کی منازل طے کرے توں توں وہ اللہ کی اشرف مخلوق ہونے کا شرف پائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اتحاد و وحدت آج امت مسلمہ کی کامیابی کی واحد کنجی ہے۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی حضرت علی علیہ السلام کا یہ قول ذیشان کہ حکومت کفر سے قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم سے نہیں وکلاء کے لیے بنیادی قانون کا درجہ رکھتا ہے اس لیے قانون و انصاف کے محافظوں کو چائیے کہ وہ عبادت سمجھ کر اس منصب کو نبھائیں تاکہ مظلوموں کو بروقت حق و انصاف میسر آ سکے۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سمیت ایڈیشنل ججز حضرات اور وکلاء کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ قبل ازیں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اپنے وفد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار جہلم پہنچے تو بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری عبد الطیف ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری سید جرار حیدر ایڈووکیٹ نے اپنی کابینہ سمت وفد کا استقبال کیا۔وفد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، شمالی پنجاب کی رابطہ کمیٹی کے صدر علامہ اشتیاق کاظمی، علامہ فیاض حسین مطہری، اور سید اصغر بخآری شامل تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .