۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
قائد ملت جعفریہ پاکستان سے آیت اللہ رمضانی کی وفد کے ہمراہ ملاقات / مختلف امور پر باہمی گفتگو

حوزہ / مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین رمضانی نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین رمضانی نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

نمائندہ ولی امر مسلمین و قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی رہائشگاہ پر مجمع جھانی اہل بیت (ع) کا اعلی سطحی وفد سیکرٹری جنرل عالمی مجلس اہل بیت (ع) حجۃ الاسلام والمسلمین رضا رمضانی کی قیادت میں پہنچا۔ جس کا قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے استقبال کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات کے دوران مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی،مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر حسن میثمی اور دیگر بھی موجود تھے جس میں اتحاد امت، عالمی حالات اور مجمع جہان اہل بیت (ع) کی فعالیت پر باہمی گفتگو ہوئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .