۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
آیت اللہ رضا رمضانی کا پاکستان کا دورہ

حوزہ/ آیت اللہ رمضانی نے طالبات سے ولایت، غدیر اور خواتین کی تربیت کے حوالے سے مختصر، جامع اور مفید گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سیکرٹری جنرل عالمی مجلس اہل بیت (ع) آیت اللہ رضا رمضانی کی قیادت میں ایران سے اعلی سطحی وفد جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراخی پہنچا تو مرکزی سیکرٹری جنرل شیــعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے اپنے وفد کے ہمراہ مہمانان گرامی کا استقبال کیا اور پاک سرزمین آمد پرگلدستہ پیش کیا۔ بعد ازاں ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، مرکزی سیکرٹری جنرل نے مہمانان گرامی کو قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا سلام اور پیغام پہنچایا۔

آیت اللہ رضا رمضانی نے علامہ شبیر حسن میثمی کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی۔انہوں نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی نیز وہاں کے دیگر حصوں کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان نیوی کے دستے نے وفد کو سلامی بھی پیش کی۔

سیکرٹری جنرل عالمی مجلس اہل بیت (ع) آیت اللہ رضا رمضانی اور مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی اعلی سطحی وفد کے ہمراہ جامعہ بنوریہ کراچی تشریف لے گئے وہاں پہنچنے پر جامعہ بنوریہ کے وفد نے ان کا استقبال کیا، مختلف موضوعات پر تفصیلی بات چیت ہوئی، شرکاء نے ملاقات کے اختتام پر یورپی ممالک میں قرآن مجید کے حوالے سے ہونے والے توہین آمیز واقعات پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے انتہائی تکلیف دہ اور قابل مذمت عمل قرار دیا۔اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے علماء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قرآنی تعلیمات کے فروغ کی جدوجہد کو مزید بڑھایا جائے گا۔

سیکرٹری جنرل عالمی مجلس اہلبیت(ع) آیت اللہ رضا رمضانی اور مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی کی خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی میں منعقدہ عظیم الشان "جشن غدیر خم" میں شرکت کی اور وہاں اہم خطابات کئے۔

جشن کی تقریب میں علامہ قاضی فیاض حسین نقوی، علامہ شیخ محمد سلیم، علامہ ناظر تقوی، علامہ سید حسن رضا رضوی، مولانا اظہر حسین زیدی، مولانا سید مظہر زیدی، مولانا امداد حسین الحسینی، مولانا سجاد حاتمی سمیت دیگر علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ایرانی قونصل جنرل کی دعوت پر سیکرٹری جنرل عالمی مجلس اہل بیت(ع) آیت اللہ رمضانی اور علامہ شبیر حسن میثمی کی اعلی سطحی وفد کے ہمراہ جمہوری اسلامی ایران قونصلیٹ کراچی تشریف لے گئے، قونصل جنرل کراچی نے وفد کا استقبال کیا۔ مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ناظر عباس تقوی، مولانا اظہر زیدی بھی مرکزی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ موجود تھے۔

آیت اللہ رضا رمضانی اور مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان و چیئرمین زہرا(س) اکیڈمی پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی کی اعلی سطحی وفد کے ہمراہ زہرا (س) کالج کی جانب سے منعقدہ"جشن ولایت" کے پُر نور پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ کالج کی طالبات نے بزرگانِ ملت کا تـــــرانہ ولایت کی گونج میں استقبال کیا۔ آیت اللہ رمضانی کو گلدستہ پیش کیا گیا۔ آیت اللہ رمضانی نے طالبات سے ولایت، غدیر اور خواتین کی تربیت کے حوالے سے مختصر، جامع اور مفید گفتگو کی۔ مولانا اظہر زیدی نے پروگرام کے اختتام پر بزرگان کا شکریہ ادا کیا اور دعا کرائی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .