۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی علامہ غلام حسن نجفی جاڑا کی وفات تعزیت

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا: ہم علامہ غلام حسن نجفی جاڑا کی وفات پر سوگوار خانوادہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں اور ان مشکل لمحات میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے علامہ غلام حسن نجفی جاڑا کی وفات پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: ہم علامہ غلام حسن نجفی جاڑا کی وفات پر سوگوار خانوادہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور ان مشکل لمحات میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مرحوم علامہ ملی پلیٹ فارم کی مجلس اعلیٰ کے اہم ترین رکن، قومی قیادت کے دیرینہ رفیق، جامعہ علمیہ باب النجف، جامعہ فاطمیہ للبنات جاڑا ڈیرہ اسماعیل خان کے مہتمم اعلیٰ اور ملی پلیٹ فارم خیبر پختونخواہ کے سابق صوبائی مسئول تھے۔

دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ چہاردہ معصومین علیہم السلام کے صدقے میں علامہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جوارِ حضرات معصومین علیہم السلام میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور غمزدہ خانوادہ کو صبر کے ساتھ یہ صدمہ سہنے کی ہمت عطا فرمائے۔ (آمین یارب العالمین)

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .