۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
مرحوم علامہ ملازم حسین باھنر کی رحلت پر علمائے پاکستان کا اظہار تعزیت

حوزہ/ پاکستان کے شیعہ عالم دین، اخلاق حسنہ کے پیکر عظیم سیاسی و سماجی شخصیت کے مالک حجۃالاسلام والمسلمین علامہ الحاج ملازم حسین باہنر ملتان کے ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شیعہ عالم دین، اخلاق حسنہ کے پیکر عظیم سیاسی و سماجی شخصیت کے مالک حجۃالاسلام والمسلمین علامہ الحاج ملازم حسین باھنر کی رحلت پر علمائے پاکستان نے مرحوم کے حق میں دعاۓ مغفرت اور لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی:

حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ محمد شریف لغاری

انا للہ واناالیہ راجعون

موت العالم,موت لعالم. 

آہ! علامہ ملازم حسین باھنر بھی ھم سے جدا ہو گئے.. 
ہم اپنے ہمسنگر روحانی جانباز, قائد محترم کے باوفا جانثار, عالم باعمل, خالص و مخلص الہی انسان کی رحلت پر, آقا امام زمان عجل اللہ تعالی, رہبر معظم, قائد محترم , روحانیت پاکستان بالاخص انکے خانوادہ محترم کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت عرض کرتے ہیں اور اس مرحوم عالم دین کے علو درجات کے لئے دست بہ دعا ہیں, 
اللہ عزوجل انہیں قبر وحشت میں محمد و آل محمد علیھم السلام کیساتھ محشور فرمائے. 

شریک غم: محمد شریف لغاری واہل خانہ

علامہ ملک اعجاز حسین قم ایران

انا لله و انا الیه راجعون برادر محترم جناب حجت الاسلام والمسلمین مولانا ملازم حسین باهنر مرحوم ومغفور اعلی الله مقامه ونور الله مرقده کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔تمام گل برادری اورجوامع روحانیت کو اس جوان عالم دین کی موت کے موقع پر تسلیت وتعزیت کہتا ہوں ۔اللہ تعالٰی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کی اولاد و اھلیہ محترمہ کو خصوصا اللہ تعالٰی صبر جمیل عطا فرمائے ۔مرحوم کے گناہ صغیرہ و کبیرہ معاف فرمائے ۔آمین ۔

ملک اعجازحسین قم ایران 

اراکین، معاونین اور مسئولین مدرسہ الامام المنتظر(عج)، قم المقدس

اِنّا لِلّہ وَ اِنّا اِلَیہِ رَاجِعُون
عالم باعمل حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا ملازم حسین باہنر کی وفات حسرت آیات پر امام زمانہ(عج) اور علمائے تشیع خصوصاً حوزہ علمیہ کو بالاخص علمائے پاکستان کو تسلیت پیش کرتے ہیں۔
مرحوم ایک مخلص اور وفادار شخصیت تھے۔
ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین بالاخص خانوادہ محترم اور گِل برادری کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

منجانب: اراکین، معاونین اور مسئولین مدرسہ الامام المنتظر(عج)، قم المقدس

از طرف نقوی خانوادہ

انا للہ واناالیہ راجعون

موت العالم,موت لعالم. 

آہ! حجت الاسلام والمسلمین علامہ ملازم حسین باھنر رہ بھی ہم سے جدا ہو گئے.. 
ہم حجت الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی رحمة اللہ علیہ کے معتمد خاص باوفا جانثار نقوی خانوادہ کے مخلصین خاص میں سے اہم شخصیت  علامہ ملازم حسین باہنر مرحوم کی رحلت پر, آقا امام زمان عجل اللہ تعالی اور انکے خانوادہ محترم کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت عرض کرتے ہیں اور اس مرحوم عالم دین کے علو درجات کے لئے دست بہ دعا ہیں, 
اللہ عزوجل انہیں میں محمد و آل محمد علیھم السلام کیساتھ محشور فرمائے. 

شریک غم: نقوی خانوادہ

علامہ لیاقت علی سیال

انا للہ و انا الیہ راجعون
 رضا بقضائہ و تسلیما لأمرہ
موت العالِم موت العالَم
علامہ ملازم حسین باہنر کے انتقال کا بہت افسوس اور ناقابل تلافی نقصان ہے 
مرحوم انتہاٸی فاضل، نظریاتی ،دوٹوک اور ملنسار ،شخصیت تھے
کٹھن حالات اور بحرانوں کے باوجود قومی پلیٹ فارم اور قاٸد محترم کی صراحت اور اخلاص کے ساتھ حمایت مرحوم و مغفور کا خاصا تھا
مرحوم کے ساتھ گذرے ہوۓ ایام ہمیشہ ان کی یاد خیر پر مجبور کرتے رہیں گے
عاش سعیدا و مات سعیدا 

اس دلخراش موقعے پہ اپنے وقت کے امام عج،حوزہ ہای علمیہ،علماٸے اعلام ،فرزندان شاگردان، عزیز و اقارب، دوست و احباب ،ملت عزیز پاکستان باالخصوص انکے خانوادے اور متعلقین کی خدمت میں دکھی دل سے تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں
اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماٸے

لیاقت علی سیال

 از طرف علامہ عطا محمد باقری  گمبٹ سندہ

انا لله وانا اليه راجعون  ہم حجتہ الاسلام مولانا ملازم حسین باهنر کی وفات پر  اپکی خدمت مین اورانکے خانوادہ کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہیں
دعاگو عطا محمد باقری  گمبٹ سندہ

منجانب جامعہ المصطفی نمائندگی پاکستان 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .