حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شیعہ عالم دین، اخلاق حسنہ کے پیکر عظیم سیاسی و سماجی شخصیت کے مالک حجۃالاسلام والمسلمین علامہ الحاج ملازم حسین باہنر ملتان کے ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔
مرحوم دفتر قائد ملت جعفریہ قم کے سابق مدیر و نمائندہ قائد، مجلس نظارت کے سابق رکن بھی تھے۔
ہم حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے اس سانحہ پر تمام علمائے کرام طلاب عزیز مدارسِ دینیہ حوزہ ہائے علمیہ خصوصاً علامہ محمد رضا غفاری صاحب اور بالاخص میاں چنوں گلاں والہ چک کے علمائے کرام اور مذہبی شخصیات کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ بحق عزت و جلال خود اور بطفیل محمد وآل محمد علیہم السلام مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطا فرمائے آمین۔