۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ سید ظفر علی نقوی

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ ملازم حسین باہنر انتہائی مخلص، ملنسار، خوش اخلاق اور باہمت و حوصلہ شخصیت کے مالک تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدس حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ سید ظفر علی نقوی نے حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ ملازم حسین باہنر کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قائد ملت جعفریہ، تنظیمی ساتھیوں، شاگردوں اور ان کے عزیز و اقارب کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ موت العالم موت العالم

حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ ملازم حسین باہنر انتہائی مخلص، ملنسار، خوش اخلاق اور باہمت و حوصلہ شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے انتہائی سخت حالات میں بھی قومی قیادت اور پلیٹ فارم کی حمایت جاری رکھی۔ خداوند کریم مرحوم کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول کرتے ہوئے انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین

مرحوم کی رحلت پر قائد ملت جعفریہ، تنظیمی ساتھیوں، شاگردوں اور ان کے عزیز و اقارب کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔

سید ظفر علی نقوی
مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدس

دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدس

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ موت العالم موت العالم

دفتر قائد ملت جعفریہ قم کے سابق مدیر و نمائندہ قائد، مجلس نظارت کے سابق رکن حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ ملازم حسین باہنرکا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے۔ دفتر قائد ملت جعفریہ قم اس موقع پر قائد ملت جعفریہ، تمام تنظیمی دوستوں، مرحوم کے شاگردوں اور لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہے۔

منجانب: دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدس

تبصرہ ارسال

You are replying to: .