۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ کرم علی حیدری المشہدی

حوزہ/ علامہ شیخ ملازم حسین باہنر کی رحلت پر حجۃ الاسلام کرم علی حیدری المشہدی کا گہرے رنج و غم کا اظہار

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ شیخ ملازم حسین باہنر کی رحلت پر حجۃالاسلام والمسلمین الحاج علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان و سرپرست اعلیٰ مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے ہمدردی و تعزیت پیش کی۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
انا للہ و انا الیہ راجعون رضا بقضائہ و تسلیما لأمرہ
موت العالِم موت العالَم
آہ آہ آہ 

ہائے افسوس کہ ابھی قاضی القضات مہتمم اعلیٰ مادرِ علمی جامعۃ المنتظر لاہور و مرکزی نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان و مرکزی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان استاد العلماء حضرت حجۃالاسلام والمسلمین الحاج علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی اعلی اللہ مقامہ کی جدائی کا صدمہ سہہ نہ پایا تھا کہ اچانک دل کو دہلا دینے والی خبر آگئی کہ ہمارے بزرگوار،حوزہ علمیہ قم المقدسہ کی برجستہ شخصیت، ترویج علم و عمل کے ہر محاذ پہ باہنر شخصیت، عالمِ باعمل، نہایت ہی با اخلاص و با اخلاق، قائد محبوب کے قم المقدسہ کے دفتر کے سابقہ انچارج،استادِ برجستہ، محترم و مکرم و معظم مدافع قیادت و رہبری، اسم با مسمیٰ حضرت حجۃالاسلام والمسلمین الحاج علامہ شیخ ملازم حسین باہنر اعلی اللہ مقامہ کا ملتان کے نجی ھسپتال میں دل کے اٹیک کی وجہ سے اس دار فانی سے دار ابدی کی طرف انتقال ہوگیا ہے۔
اس دلخراش موقعے پہ اپنے وقت کے امام عج،حوزہ ہائے علمیہ،مقام معظم رھبری، قائد محبوب، انکے شاگردوں، ساتھیوں، عزیز و اقارب بالاخص انکے اہلِ خانہ کی خدمت میں تعذیت و تسلیت عرض کرتاہوں۔ اور دعاگو ہوں کہ خداوند متعال انہیں بحق محمد و آل محمد علیہم السلام اعلیٰ علیین میں مقام عطا فرمائے اور انکے تمام گناہ کبیرہ و صغیرہ عفو و درگزر فرمائے۔
اے میرے اللہ اب ہمارے ملک عزیز پاکستان کی سرزمین پہ اپنا خصوصی رحم و کرم فرما اگر انکی طرح مخلص اور ایماندار اور فرض شناس و وفادار شخصیات ہمیں داغِ مفارقت دے گئیں تو ہدایت و رہنمائی کا باب بند ہو جائے گا جوکہ یہ ایک ابدی حقیقت بھی ہے لیکن ہم اور ہمارا ملک عزیز پاکستان ایسی شخصیات کی جدائی کو برداشت کرنے کے متحمل نہیں۔
اللہم آمین یارب العالمین بحق طہ و یس

کرم علی حیدری المشہدی
حیدرآباد سندھ پاکستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .