۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مرحوم محمد تقی انصاریان

حوزہ / بین الاقوامی میدان میں شیعہ کتب کے عظیم پبلشر اور قرآن کے خادم کے لقب سے معروف الحاج محمد تقی انصاریان بروز بدھ 17 اگست 2022ء کو انتقال کر گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی میدان میں شیعہ کتب کے عظیم پبلشر اور قرآن کے خادم کے لقب سے معروف الحاج محمد تقی انصاریان بروز بدھ 17 اگست 2022ء کو انتقال کر گئے۔ آپ انصاریان انٹرنیشنل پبلشنگ کے ڈائریکٹر تھے اور انہوں نے تقریباً 50 سال تک اسلامی اور شیعہ کتب کے انتشار کے میدان میں انتہائی گراں قدر خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ، وہ اپنی زندگی کے دوران 17 مختلف زبانوں میں قرآن پاک کا ترجمہ، طباعت اور اشاعت کرنے میں بھی کامیاب رہے۔

ان کی رحلت پر حجۃ الاسلام کرم علی حیدری المشہدی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ ان کے اس پیغام کا متن حسبِ ذیل ہے:

انا للہ و انا الیہ راجعون رضا بقضائہ و تسلیما لأمرہ

خادم مکتب اہلبیت علیہم السلام جناب محمد تقی انصاریان کی اچانک وفات کی خبر سن کر بہت ہی افسوس ہوا ہے ۔

جناب آقای انصاریان جنہوں نے انقلاب اسلامی ایران کے بعد مختلف زبانوں میں دین مبین اسلام کی تبلیغ اور ترویج کیلئے کتابیں نشر کرکے دنیا کے کونے کونے تک پہنچائی تھیں ۔ یقینا ان کا یہ عظیم الشان عمل صدقۂ جاریہ میں شامل ہوگا جو قیامت تک جاری و ساری رہے گا۔

میں اس غمناک موقع پر ملت جعفریہ اور ملت اسلامی ایران اور علم و ادب سے وابستہ افراد اور ان کے عزیز و اقارب اور غمزدہ پسماندگان کی خدمت میں تسلیت عرض کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ خداوند متعال ان کے گناہانِ کبیرہ و صغیرہ معاف فرمائے اور انہیں اعلیٰ علیین میں مقام عطا فرمائے اور انہیں محمد و آل محمد علیہم السلام کی شفاعت نصیب فرمائے۔ آمین یارب العالمین بحق محمد و آل محمد علیہم السلام ۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ

کرم علی حیدری المشہدی

سربراہ مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فرجہ الشریف حیدرآباد سندھ پاکستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .