۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ کرم علی حیدری

حوزہ/ علامہ کرم علی حیدری نے کہا کہ دعاگو ہوں حضرت آیۃ اللہ الحاج علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی النقوی مدظلہ العالی کے اس انتخاب و تقرر کے بعد پہلے سے بھی زیادہ اپنی تمام تر کاوشوں اور توانائیوں سے مادر علمی جامعۃ المنتظر لاہور اور ملک عزیز پاکستان میں بلاتفریق بے نظیر خدمات سر انجام دیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان و سرپرست مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی کی جانب سے علامہ ملک محمد افضل حیدری کو مادرِ علمی حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کا عظیم المرتبت و گراں قدر منصب مہتممِ اعلیٰ اور حجۃالاسلام والمسلمین الحاج علامہ سید مرید حسین نقوی مدظلہ العالی کو مادرِ علمی جامعۃ المنتظر لاہور کا ناظمِ اعلٰی مقرر و معین فرمانے پر دعاۓ کامیابی و موفقیت:

پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

قاضی القضات مہتمم اعلیٰ مادرِ علمی جامعۃ المنتظر لاہور حضرت حجۃالاسلام والمسلمین الحاج علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی اعلی اللہ مقامہ کے اس دار فانی دنیا سے ہمیں داغ مفارقت دیکر اپنے آباء و اجداد و ائمۂ معصومین علیہم السلام کے حضور انتقال فرمانے کے بعد؛

استاد العلماء سرمایۂ ملت جعفریہ پاکستان مفسر قرآن مرکزی صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سرپرست اعلیٰ مدرسہ علمیہ مادرِ علمی حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور حضرت آیۃ اللہ الحاج علامہ حافظ سید ریاض حسین نقوی النجفی مدظلہ العالی نے اپنی دور اندیشی سے حضرت حجۃالاسلام والمسلمین الحاج علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی اعلی اللہ مقامہ کے چہلم کے موقعے پر اپنے لائق ترین،وفادار و فرض شناس، زحمت کش عالم دین، خطیب اسلام،داعی اتحاد بین المسلمین، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری حضرت حجۃالاسلام والمسلمین الحاج علامہ ملک محمد افضل حیدری مدظلہ العالی کو مادرِ علمی حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کا عظیم المرتبت و گراں قدر منصب مہتممِ اعلیٰ اور مدرسہ مدینۃ العلم ڈینمارک یورپ کے سرپرست،جلیل القدر عالم دین،خدوم علوم و معارف اسلامی، منکسر مزاج شخصیت کے مالک حضرت حجۃالاسلام والمسلمین الحاج علامہ سید مرید حسین نقوی مدظلہ العالی کو مادرِ علمی جامعۃ المنتظر لاہور کا ناظمِ اعلٰی مقرر و معین فرمانے پر میں ان دونوں بزرگواروں کی توفیقات خیر اور اس مقدس و مرکزی ادارے کی کامیابی و کامرانی و سربلندی اور قوم و ملت کی بلاتفریق خدمات انجام دینے اور بے شمار خدمات انجام دینے میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے دعاگو ہوں اور مجھے یقینِ کامل ہے کہ یہ دونوں بزرگوار، حضرت آیۃ اللہ الحاج علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی النقوی مدظلہ العالی کے اس انتخاب و تقرر کے بعد پہلے سے بھی زیادہ اپنی تمام تر کاوشوں اور توانائیوں سے مادر علمی جامعۃ المنتظر لاہور اور ملک عزیز پاکستان میں بلاتفریق بے نظیر خدمات سر انجام دیں گے۔

خداوند متعال انہیں سدا سلامت شاد و آباد رکھے اور مولا  انکی عزت و آبرو و تکریم و تعظیم و توقیر میں دن دگنی رات چوگنی رفعت و بلندی و سربلندی عطا فرمائے آمین یارب العالمین بحق ن والقلم۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کرم علی حیدری المشہدی

مرکزی جوائنٹ سیکریٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان۔
سرپرست مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .