۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور

حوزہ/ نشست کے دوران نماز کی اہمیت بیان کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ نماز دین کا ستون ہے، تمام اعمال کی قبولیت کے لئے نماز قبول ہونا شرط ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے گلشن علی سوسائٹی میں کم سن بچوں اور بچیوں کے لیے احکام نماز کے موضوع پر ایک درسی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ 

نشست کے دوران سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور محترمہ حنا تقوی نے واجبات نماز اور مکروہات نماز بچوں کے متعلق بچوں سے گفتگو کی۔ اس نشست میں بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

نشست کے دوران نماز کی اہمیت بیان کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ نماز دین کا ستون ہے، تمام اعمال کی قبولیت کے لئے نماز قبول ہونا شرط ہے۔

انہوں نے والدین کو تاکید کی کہ بچوں کے لیے کم سنی میں ہی نماز اور دیگر احکام دیں سیکھنے کی ترغیب پیدا کریں تاکہ وہ سن بلوغت تک پہنچتے ہی نماز پنجگانہ باقاعدگی سے انجام دیں اور ان کی بنیاد اپنے دین پر مضبوط ہو۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .