۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری

حوزہ/ آج کے پردرد اور دلخراش موقعے پر اُن بے گناہ شہید ہونے والے طلباء کے والدین،استاذہ، عزیز و اقارب و متعلقین اور افواج پاکستان اور علم و عمل پسند انسانوں کی خدمت میں دکھی دل سے تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان و سرپرست مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ نے سانحۂ اے پی سی پشاور، 16 دسمبر 2014 کے حوالے سے کہا کہ آرمی اسکول میں طلاب عزیز جو تعلیم و تربیت کے مقاصد حاصل کرنے والے بے گناہ بچوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ ایک ایسا ظلم تھا جس نے پوری دنیا کے انسانوں کیلئے درس عبرت تھا کہ بای ذنب قتلت؟ وہ بچے تو جہالت کو مٹانے کیلئے تعلیم و تربیت سے آراستہ ہونا چاھتے تھے یہ انکی غلطی یا قصور تو نہیں تھا بلکہ انکی حفاظت اور انہیں خراج تحسین پیش کی جاتی لیکن عالم انسانیت میں اس طرح کا بہت بڑا دلخراش و پُر درد موقعہ تھا کہ انہیں بے دردی سے شہید کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں اس پر درد موقعے کی مناسبت پہ حکومت وقت سے مطالبہ کرتاہوں کہ جن ظالموں اور علم دشمن شریروں نے وہ ظلم کیا تھا انہیں گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
اور میں دشمنان علم و عمل کو آگاہ کرنا چاھتاہوں کہ تم سے یہ شمع نہ بجھائی جائے گی جسکو محمد و آل محمد علیہم السلام کے توسط سے خود خدا نے روشن فرمایا ہے۔

آخر میں کہا کہ میں آج کے پردرد اور دلخراش موقعے پر اُن بے گناہ شہید ہونے والے طلباء کے والدین،استاذہ، عزیز و اقارب و متعلقین اور افواج پاکستان اور علم و عمل پسند انسانوں کی خدمت میں دکھی دل سے تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں اور ان شہداء کی  ارواح کو شہدائے اسلام کے ساتھ محشور ہونے کیلئے دست بہ دعا ہوں۔
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .