۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ حسن ہمدانی

حوزہ/ لاہور میں تقریب سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ نیکیوں برکتوں رحمتوں کے اس مہینے میں دکھی نادار اور تنگ دست انسانوں کی مدد کیلئے عملی حصہ ملایا جائے، غمزدہ انسانیت کی مدد دنیا اور آخرت میں کار خیر کا باعث ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن رضا ہمدانی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک دکھی انسانوں کا احساس کرنے اور غمزدہ لوگوں کی مدد کرنے کی تلقین کرتا ہے، رمضان المبارک میں رنج و الم دکھ اور تکلیف میں مبتلا انسانوں کی رضائے الٰہی کیلئے مدد کریں تو رحمتیں برکتیں مقدر بنیں گی۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نیکیوں برکتوں رحمتوں کے اس مہینے میں دکھی نادار اور تنگ دست انسانوں کی مدد کیلئے عملی حصہ ملایا جائے، غمزدہ انسانیت کی مدد دنیا اور آخرت میں کار خیر کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسانیاں پیدا کریں راحتیں بانٹیں، دکھی اور تنگدست انسانوں کی مدد کریں، ایسے سفید پوش افراد جو کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا سکتے، زبان سے بول نہیں سکتے، ان کی عزت نفس مجروح کئے بغیر مدد کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .