۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
بی بی سلیمہ

حوزہ/ خوشی کے اس موقع پر اپنے ضرورت مند احباب اور اس پسماندہ طبقہ کو نظر انداز نہ کیا جائے جو آپ کی مدد کے بغیر عید کی خوشیوں میں شریک نہیں ہو سکتےعید کی خوشیوں میں شہداء اور اسیروں کے فیملیز کو بھی شامل کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گلگت/ سابق رُکن گلگت بلتستان اسمبلی و ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ گلگت بلتستان بی بی سلیمہ صاحبہ نے عید سعید فطر کے پر مسرت موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہےکہ خوشی کے اس موقع پر اپنے ضرورت مند احباب اور اس پسماندہ طبقہ کو نظر انداز نہ کیا جائے جو آپ کی مدد کے بغیر عید کی خوشیوں میں شریک نہیں ہو سکتےعید کی خوشیوں میں شہداء اور اسیروں کے فیملیز کو بھی شامل کریں۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ پاک عالم اسلام کیلئے یہ عید خوشیوں اور کامیابیوں کا باعث بنا دے،بلخصوص مظلومین فلسطین،یمن کیلئے خوشیوں کا باعث ہو۔

انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت بحق اہلبیت علیہم السّلام ہم سب کی عبادات اور سعی کو اپنی بارگاہ میں مستجاب فرمائے اور صحیح معنوں میں معرفت اہلبیت علیہم السّلام نصیب کرے اور ان کی سیرت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔الہیٰ امین

تبصرہ ارسال

You are replying to: .