۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ پاکستان کے معروف عالم دین نے کہا کہ خوشحال طبقے کی ذمہ داری ہے کہ اس بلا کی مہنگائی کے دور میں محروم و نادار لوگوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں اور ان کے بچوں کیلئے بھی نئے کپڑوں کا انتظام کریں، ان سفید پوشوں کو تلاش کرکے ان کی مدد کریں جو چوراہوں پر کھڑے ہوکر نہیں مانگ سکتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان کے معروف و ممتاز عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے عید الفطر کے موقع پر تمام مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں معروف عالم دین نے کہا کہ حقیقی عید کی خوشیاں اس وقت حاصل ہوتی ہیں جب انسان کسی دوسرے انسان کو خوشی میں شریک کرتا ہے۔

خاص طور پر خوشحال طبقے کی ذمہ داری ہے کہ اس بلا کی مہنگائی کے دور میں محروم و نادار لوگوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں اور ان کے بچوں کیلئے بھی نئے کپڑوں کا انتظام کریں، ان سفید پوشوں کو تلاش کرکے ان کی مدد کریں جو چوراہوں پر کھڑے ہوکر نہیں مانگ سکتے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .