۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
علامہ عبدالخالق اسدی

حوزہ/ انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے اور اسلام انسانیت کو دین ہے،اپنے ہمسایوں کو خصوصی خیال رکھیں اور انہیں اپنے ساتھ عبادات میں لازمی شریک کریں، عید کے موقع پر بھی مستحقین کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ رمضان المبارک عبادات کا مہینہ ہے اور سب سے بڑی عبادت خدمت خلق ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ اپنے اردگرد مستحق لوگوں کی مدد کریں، ان کیلئے سحر و افطار کیلئے خصوصی اہتمام کریں اور اس عمل کی تشہیر نہ کریں، غریبوں کی بھی عزت نفس ہوتی ہے، اس کا خیال رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بعض تنظیمیں راشن تقسیم کرتے ہوئے تصاویر بناتی ہیں اور پھر انہیں میڈیا میں شائع و نشر کروایا جاتا ہے، جو اچھی بات نہیں، نیکی کریں، لیکن تشہیر نہ کریں۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ اپنے اردگرد سروے کریں، مستحقین کو تلاش کریں اور پھر خاموشی سے ان کی مدد کریں، اس مقصد کیلئے مخیر حضرات سے رابطے کریں اور ان سے راشن اور دیگر ضروری اشیاء لے کر مستحقین تک پہنچائیں۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے اور اسلام انسانیت کو دین ہے،اپنے ہمسایوں کو خصوصی خیال رکھیں اور انہیں اپنے ساتھ عبادات میں لازمی شریک کریں، عید کے موقع پر بھی مستحقین کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .