۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
تقریب عشائیہ برائے خدمت گزاران عزاداری امام بارگاہ فاطمہ زہرا (س)

حوزہ/ کراچی میں تقریب سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مخیر حضرات پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ضرورت مند افراد کی ہر ممکن مدد کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ذیلی ادارے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل اور امام حسین (ع) آرگنائزیشن (تابوت کمیٹی) کی جانب سے تقریب عشائیہ برائے خدمت گزاران عزاداری امام بارگاہ فاطمہ زہرا (س) انچولی کراچی میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم رہنما زین رضا رضوی کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، مشکل کی اس گھڑی میں مخیر حضرات پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ضرورت مند افراد کی ہر ممکن مدد کریں، المجلس ڈیزاسٹر مینیجمنٹ سیل کے ذریعہ نادار افراد تک مہینے بھر کا راشن پہنچانے سمیت دوسرے مرحلے کو مکمل کرکے متعین اہداف حاصل کرلئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آرگنائزیشنز و ورکنگ گروپس کے اشتراک سے عوام کے گھروں میں راشن کی تقسیم، گنجان آباد علاقوں میں سپرے مہم اور ممکنہ بگڑتی صورت حال کے دوران ہنگامی حکمت عملی جیسے مسائل کو ضلعی انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کرکے حل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے سبب شہر قائد کے متاثرہ ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے راشن بیگز کی فراہمی میں اب تک ضلع وسطی، غربی، جنوبی، شرقی، ملیر، لانڈھی کورنگی کے 5 لاکھ سے زائد متاثرہ خاندانوں میں بلاتفریق رنگ و نسل، مذہب و مسلک یہ راشن بیگز تقسیم کئے گئے اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے، اس کے ساتھ ساتھ موسم سرما کے آغاز سے گرم کپڑے و کمبل بھی بانٹے جا رہے ہیں۔

تقریب میں علامہ محمد عون نقوی، علامہ اسد رضا جوہری، علامہ جناب نثار احمد قلندری، علامہ سید رضا حیدر رضوی، علامہ اطہر مشہدی، علامہ آغا جعفر علوی، علامہ سید محمد نقی نقوی، علامہ ظہیر الحسن آفاقی، علامہ جواد حسین عابدی، علامہ عباس مہدی ترابی، علامہ عوسجہ رضوی، علامہ صادق جعفری، علامہ علی انور جعفری، علامہ حیات عباس نجفی، علامہ سفیر نجفی، علامہ ملک عباس، مولانا علی حسن رضوی، علامہ رضوان شاہد رضوی، علامہ حماد علی زیدی، مولانا آل حسن رضوی، مولانا ایوب رضا، علامہ صغیر، مولانا رجب علی بنگش و شہر کے دیگر علمائے کرام و ذاکرین، منقبت خوان، سوز خواں، سلام خواں، نوحہ خواں حضرات، ٹرسٹیز حضرات، ماتمی انجموں کے سالاران سمیت ملی تنظیمات کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .