۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
آئی ایس او بلتستان ڈویژن

حوزہ/ علامہ باقر الحسینی نے اپنے خطاب میں سابقہ صدر کو خراج تحسین پیش کیا اور نو منتخب صدر کو مبارک بادی پیش کی اور جوانوں کو علمی میدانوں میں محنت کرنے کی تاکید کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئی ایس او پاکستان بلتستان ڈویژن کا سالانہ ڈویژنل کنونشن 12-13 دسمبر 2020 قتلگاہ امام بارگاہ ابوطالب میں منعقد ہوا، جس میں ایم ڈبلیو ایم کے رکن اسمبلی صوبائی وزیر زراعت میثم کاظم، علمائے کرام اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق آج بروز اتوار کو حمایت مظلومین جہاں و آزادی القدس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اور نئے صدر کے لیے ووٹینگ کی گی اور بھاری اکثریت سے برادر عامر عمرانی سال ۲۰۲۰-۲۰۲۱ کے لیے آئی ایس بلتستان ڈویژن کے صدر منتخب ہو کیے گئے۔

مہمان خصوصی کے طور پر انجمن امامیہ کے صدر حجہ الاسلام والمسلمین علامہ سید باقر الحسینی اور اور انجمن امامیہ کے مشاورتی کونسل کے رکن شیخ ذوالفقار علی انصاری تھے۔

مقررین نے موجودہ ملکی و عالمی صورتحال، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور صیہونی سازشوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

علامہ باقر الحسینی نے اپنے خطاب میں سابقہ صدر کو خراج تحسین پیش کیا اورمنتخب صدر کو مبارک بادی پیش کی۔ اور جوانوں کو علمی میدانوں میں محنت کرنے کی تاکید کی۔

رپورٹ کے مطابق اس موقع پر ریڈینگ بک اور مختلف مقابلوں میں پوزیشن ہولڈرز کو علماء کرام کے دست مبارک سے انعامات اہداء کیے گئے، دعای امام زمان سے تقریب کا اختتام کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .