۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مدیر مدرسہ امام المنتظر قم

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نقوی نے آیت اللہ محمد یزدی کی رحلت کو امت مسلمہ کا نا قابل تلافی نقصان قراردیتے ہوئے کہاکہ آیت اللہ یزدی کی زندگی علم و عمل کا جیتا جاگتا نمونہ تھی ۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر حوزہ علمیہ امام المنتظر قم حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نقوی نے خبرگان کونسل کے رکن اور جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کی اعلی کونسل کے چیرمین آیت اللہ محمد یزدی کی رحلت پر رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، اہلخانہ، دوستوں، شاگردوں اور ارادتمندوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ۔

انہوں نے کہا ہے کہ آیت اللہ یزدی ایک پرہیزگار اور متقی عالم دین تھے انہوں نے اپنی پوری زندگی مجاہدت اور خدمت میں گزاری مرحوم ، خبرگان کونسل کی رکنیت اور حوزہ علمیہ قم کے اساتید کی اعلی کونسل کے چیرمین جیسے اہم عہدوں پر فائز رہے۔ آیت اللہ یزدی کی وفات، نہ فقط ایرانی قوم کے لیے بلکہ تمام مسلمانوں کے لئے ہے باعث رنج و غم ہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نقوی نے آیت اللہ محمد یزدی کی رحلت کو امت مسلمہ کاناقابل تلافی نقصان قراردیتے ہوئے کہاکہ آیت اللہ یزدی کی زندگی علم و عمل کا جیتا جاگتا نمونہ تھی ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بزرگ عالم دین نے اپنی تمام زندگی مکتب اہل بیت ؑکے دفاع اور انقلاب اسلامی ایران کی خدمت میں گزاری ۔مرحوم نے اپنی علمی وفقہی خدمات کے ساتھ ساتھ اسلامی جمہوری ایران کے اہم کلیدی ذمہ داریوں پر اپنی خدمات انجام دیں ۔ عدلیہ کے سربراہ کے علاوہ دیگر اہم اداروں کے ممبر رہے ؛ان کی یہ خدمات تادیریادرکھی جائیں گی ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .