۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید شرف بن علی موسوی

حوزہ/ دفتر آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف کے دفتر نے بروز ہفتہ 21 رجب 1442 ہجری بمطابق 7 مارچ 2021ء کو اہلیان عمان کو حجۃ الاسلام و المسلمین سید شرف بن علی موسوی رحمہ اللہ کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف/ آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف کے دفتر نے بروز ہفتہ 21 رجب 1442 ہجری بمطابق 7 مارچ 2021ء کو اہلیان عمان کو حجۃ الاسلام و المسلمین سید شرف بن علی موسوی رحمہ اللہ کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے۔

دفتر کی طرف سے جاری ہونے والے تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم

انا لله وانا اليه راجعون 

ہمیں جلیل القدرعالم علامہ سيد شرف بن علی موسوی (طیب اللہ ثراه) کی وفات کی باعث دکھ و افسوس خبر موصول ہوئی ہے، کہ جنہوں نے اپنی پوری زندگی دین کی ترویج اور مومنین کی خدمت میں صرف کی۔ ہم مرحوم کے خانوادہ اور عمان میں موجود ان کے تمام چاہنے والوں کو اس المناک مصاب پر تعزیت پیش کرتے ہیں۔

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو اپنی وسیع رحمت و رضوان میں جگہ عنایت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر وسکون سے نوازے۔
ولا حول ولا قوة الا بالله العلي العظيم

21 رجب 1442هـ

دفتر آیت اللہ العظمی سیستانی کا اہل عمان سے اظہار تعزیت

تبصرہ ارسال

You are replying to: .