حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ جوادی آملی کے بھائی کی رحلت پر آیت اللہ نوری ہمدانی نے انہیں تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ ان کے اس تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:
بسم اللّه الرحمن الرحیم
جنابعالی کے بھائی کی رحلت پر آپ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں اور بارگاہ خداوندی میں مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت اور جنابعالی کے لیے صحت و سلامتی کے ساتھ طولِ عمر کا طالب ہوں۔
طالبِ دعا:
حسین نوری همدانی
8 شعبان المعظم ١٤٤٣ھ