حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علماۓ بنگال کا مرحوم ڈاکٹر کلب صادق طاب ثراہ کے انتقال پرملال پر تعزیتی پیغام:
إِنَّا للّه وإِنّا إِلَیهِ رَاجِعُونَ
قال امام الصادق علیه السلام: إِذَا مَاتَ الْعَالِمُ ثُلِمَ فِي الْإِسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا يَسُدُّهَا شَيْءٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.
مجھسے یہ کہکے سو گیا سورج
اب چراغوں کی ذمہ داری ہے
آج ایک اور چمکتا ہوا سورج غروب ہو گیا، اتحاد بین المسلمین کے علمبردار، عالم با عمل، خطیب بے بدل، حکیم امت حجةالاسلام والمسلین مولانا ڈاکٹر کلب صادق نقوی (طاب ثراه) کے انتقال پر ملال پر پورا عالم اسلام مغموم ہے یہ ایک ایسا ناقابل تلافی خسارہ ہے جس کا جبران ناپذیر ہے یہ وہ شخصیت تھی جن کی خدمات عالم اسلام کے لئے اظھر من الشمس ہے آپ کی دینی، تعلیمی، فلاحی اور سماجی خدمات نا قابل فراموش اور آپ کے باقیات الصالحات میں شامل ہیں۔
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
هم تمام علماء بنگال مرحوم کے انتقال پرملال پر تمام لواحقین اور خصوصا ان کے فرزند ارجمند کلب سبطین نوری صاحب کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں نیز خدا وند عالم سے دعاگو ہیں کہ مرحوم کو جوارِ اہلبیت علیہم السلام میں بلند مقام عنایت کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل و اجر جزیل عطا فرمائے .... آمین یا رب العالمین
شریک غم
سید امان حیدر رضوی
صدر فلاح فاؤنڈیشن