۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آقای مھدی مھدوی پور

حوزہ/ آپ ہمیشہ ہندوستانی مسلمانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ ہونے اور انکی ترقی و پیشرفت پر تاکید کیا کرتے تھے اور اس سلسلہ میں خود انہوں نے کئی تعلیمی ادارے قائم کئے اور لکھنو میں میڈیکل کالج کھولا اور ہزار ضرورتمندوں کی دستگیری و حمایت کیا کرتے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان آیت الله آقای مھدی مھدوی پور  نے حکیم امت مولانا سید کلب صادق کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے:

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

انا للہ وانا الیہ راجعون
جلیل القدر عالم ربانی، عظیم دانشور اور حکیم ملت جناب ڈاکتر سید کلب صادق نقوی صاحب کی رحلت کی خبر سن کر بہت افسوس اور صدمہ ہوا۔
اس عظیم المرتبت شخصیت نے مختلف ادیان و مذاہب کے درمیان اتحاد و بقائے باہمی وجود میں لانے کے سلسلہ میں ہندوستان میں بہت ہی اہم اور نمایاں کردار ادا کیا ہے ، 
مرحوم کی ذات پر سبھی دینی مفکروں اور دانشوروں کو مکمل اعتماد اور بھروسہ تھا، اور اسی طرح مرحوم جنت مکانی انقلاب اسلامی، امام خمینی رہ کے بہت ہی عقیدت مند ، مستحکم حمایتی و طرفدار نیز رہبر معظم انقلاب اسلامی حفظہ اللہ کے پیروکار اور مرجع عالیقدر آیۃ اللہ العظمی  جناب سیستانی حفظہ اللہ کے وکیل تھے، علاوہ از ایں آپ ہمیشہ ہندوستانی مسلمانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ ہونے اور انکی ترقی و پیشرفت پر تاکید کیا کرتے تھے اور اس سلسلہ میں خود انہوں نے کئی تعلیمی ادارے قائم کئے اور لکھنو میں میڈیکل کالج کھولا اور ہزار ضرورتمندوں کی دستگیری و حمایت کیا کرتے تھے اور مسلمانوں کے درمیان علم و دانش کی توسیع میں اہم کردار ادا کیا، اسی طرح انہوں نے مسلم اور غیر مسلم علما  کے درمیان بڑے گہرے اور دائمی تعلقات برقرار کرنے میں بہت موثر کردار ادا کیا۔
دیگر تمام صفات حمیدہ کے علاوہ اآپ بہت ہی ماہر خطیب اور عالم جلیل و عالی مرتبہ بھی تھے کہ جنہوں نے اپنے کلام کی شیرنی سے خاص کر جوانوں کی توجہ کو اپنی جانب مبذول کر رکھا تھا اور ہندوستان کے اہم سماجی اداروں منجملہ مسلم پرسنل لابورڈ میں نائب صدر جیسا اہم عہدہ سنبھالا ، اسی طرح مسلمانوں کے درمیان اختلاف کے حل کے لئے ہمدردانہ کوششوں میں سرگرم اور پیشقدم رہا کرتے تھے ، لہذا اس عظیم المرتبت جلیل القدر کی رحلت پر حضرت ولی عصر ارواحنا فداہ ، ہندوستان کے حوزات علمیہ کے جلیل القدر علما ، شہرلکھنو کے مومنین اور مرحوم مغفور کے اہل خانہ و لواحقین ، خاص کر آپ کے محترم صاحب زادے جناب سید کلب حسین اور سید کلب سبطین نوری اور جناب سید کلب منتظر نیز اآپ کے داماد گرمی جناب سید نجم الحسن رضوی صاحبان اور دیگر سوگوار پسماندگان کو تہہ دل سے تعزیت پیش کرتا ہوں اور درگاہ خداوندی میں دعاگزار ہوں کہ مرحوم و مغفور کو ان کے اجداد گرامی کے ساتھ محشور فرمائے اور لواحقین و پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عنایت فرمائے ۔ والسلام
مہدی مہدوی پور
نماينده ولي فقيه درهند
٨/ربيع الثاني/ ١٤٤٢

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .