حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجتہ اسلام ولمسلمین سید مجتبی الموسوی سرپرست اعلی انجمن انقلاب مہدی عج سورو کرگل لداخ نے ڈاکٹر مولانا کلب صادق کی رحلت پر افسوس و مرحوم کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے
انا للّٰہ و انا الیہ راجعون۔
إذا مات العالم ثُلم في الإسلام ثَلمة لا يسدّها شيء إلى يوم القيامة
حکیم امت،عالم باعمل،علمبردار وحدت،مزاہب میں ہم آہنگی مروج دین وشریعت، فروغ تعلیم وتعلم ،مشہورعالم دین۔ معروف سماجی کارکن واسکالر حضرت علامہ ڈاکٹر کلب صادق نقوی طاب ثراہ نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڑ نے ساری زندگی قوم ،ملت وملک کی خدمت کرتے ہوئے آج اس دارے فانی سے وداع کرکے دارل بقا کی طرف کوچ کر گئے۔ اس افسوس ناک رحلت کی مناسبت پرانجمن انقلاب مہدی(عج) سورو کرگل (لداخ) کے جانب سے اوّٙلاً امام زمانؑ وثانیہً مقام معظم رھبری، تمام علماے ہند اور اُنکے لواحقین خصوصاّ عزیز نور چشم جناب کلب سبطین نوری صاحب کی خدمت میں تعزیت و تسلیّٙت پیش کرتے ہیں۔مولانا ڈاکٹر کلب صادق صاحب جیسے عظیم شخصیت کی رحلت بیشک نہ صرف شیعیان ھندوستان بلکہ پورے ملت اسلامیہ کیلئے بہت بڑی ناقبل تلافی نقصان ہے اُنکی اس خلا کوپُرکرنا بلکل ناممکن ہے۔ خدا وندمتعال مرحوم و مغفور کو چہاردہ معصومینؑ کے ساتھ محشور فرماکر اُنکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔
اور انجمن انقلاب مہدی (عج) بتارخ 27 نومبر 2020 بروز جمعہ قبل از نماز جمعہ بمقام مصلا جنت زھرا مرحومین اسکالرڈاکٹر کلب صادق نقوی صاحب و حجتہ اسلام آغا سید جمال الدین الموسوی صاحب منجی کرگل کے حق میں تسلیت مجالس و فاتحہ خوانی کا متمنی ہے ۔ اس لیے مومنین سے گزارش ہے کی مجلس فاتحہ خوانی میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں –
سرپرست اعلی
انجمن انقلاب مہدی(عج)
سورو کرگل (لداخ)