حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجتمع علماء و خطباء ممبئی ہندوستان و انجمن ثار اللّٰہ نے حکیم امت ڈاکٹر مولانا کلب صادق کے سانحہ ارتحال پر اظہار غم و افسوس کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے:
بسم اللَّهِ الرحمن الرحیم
إنا لِلّٰهِ و إنا إلیه راجعون
حکیم امت ڈاکٹر مولانا کلب صادق صاحب قبلہ کی رحلت سے علمی اور سماجی حلقہ میں سوگ کا سماں بن گیا اور سوشل میڈیا کے ذریعہ خبر پھیلتے ہی پوری دنیا سوگوار ہو گئی.
عالمی سطح پر یہی سوگواری کا سماں باچشم پرنم بیان کر رہا ہے کہ مرحوم کی سماجی اور علمی خدمات کا دائرہ صرف ہندوستان تک محدود نہیں تھا بلکہ پوری دنیا ان سے فیضیاب ہوتی رہی ہے.
خدا مرحوم کے درجات بلند فرمائے، تمام اھل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
مجتمع علماء و خطباء ممبئی ہندوستان
٢۵/نومبر/۲۰۲۰
بسم اللَّهِ الرحمن الرحیم
إنا لِلّٰهِ و إنا إلیه راجعون
مولانا ڈاکٹر کلب صادق صاحب قبلہ کے انتقال کی خبر موصول ہوئی اور جہاں سوگوار ہوگیا. مرحوم کی خدمات کی وجہ سے یقیناً انہیں نسلیں یاد رکھیں گیں. ان کے انتقال سے جو خلا واقع ہوا ہے خاندان اجتہاد میں اس کا بھرپانا بہت مشکل ہے.
خدا مرحوم کے درجات بلند فرمائے، تمام اھل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، اراکین ثار اللّٰه تمام اھل خانہ کی خدمت میں تعزیت عرض کرتے ہیں.
انجمن ثار اللّٰه ممبئی ہندوستان
٢۵/نومبر/۲۰۲۰