۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
عظمت علی 

حوزہ/ حقیر کی ابھی کچھ عرصہ سے پہلے ملاقات ہوئی تھی جب آ پ ایرا میڈیکل کالج میں زیر علاج تھے ۔ وہاں ملاقات میں بھی مولانا نے باربار تعلیمی عظمت کا ذکر کیا اور کہا کہ قوم کو ہونہار طالب کی شدید ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کل شب تقریباً دس بجے قوم و ملت کاایک عظیم ستون ہم سے جدا ہوگیا۔ مولانا کلب صادق ایک طویل عرصہ سے بیمار تھے اور ایرا میڈیکل کالج میں آپ کا مسلسل علاج چل رہا تھا مگر کل شب اپنے معبود سے جا ملے اور پوری قوم و ملت کو روتا بلکتا چھوڑ گئے ۔ مولانا علم و ادب کا ایک مینارہ تھے اوراتحاد و یکجہتی کی بہترین مثال ۔کلب صادق صاحب نے ہمیشہ اور ہر موقع پر علم حاصل کرنے کی تاکید کی ہے اور اپنی وصیت میں بھی کہا ہے کہ قوم کی ہرفرد پر لازم ہے کے قوم و ملت کی ترقی کی خاطر زیادہ سے زیادہ علم حاصل کرے ۔ مولانا کے کچھ جملے ہمیشہ یادگار رہیں گے۔ علم حاصل کرو اور کسی ایک موضوع میں ماہر ہوجاؤ۔ شیعہ ۔ سنی اتحاد کو برقرار رکھو ۔ کبھی اختلاف پیدا مت کرو۔ اتحاد میں ہی طاقت ہے۔

حقیر کی ابھی کچھ عرصہ سے پہلے ملاقات ہوئی تھی جب آ پ ایرا میڈیکل کالج میں زیر علاج تھے ۔ وہاں ملاقات میں بھی مولانا نے باربار تعلیمی عظمت کا ذکر کیا اور کہا کہ قوم کو ہونہار طالب کی شدید ضرورت ہے۔ملک و قوم کی ترقی علمی بالیدگی پر موقوف ہے اور اس کے لیے ہر فرد کو کوشاں رہنا چاہیے۔ اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .