۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مولانا سید کاظم رضوی

حوزہ/ قحط الرجال کے اس دور میں ایسی عبقری شخصیت سے محرومی قوم و ملت اور تمام علمی حلقوں کے لئے عظیم اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حفید علامہ سید سعید اختر رضوی ره و مدیر بنیاد اختر تابان حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید کاظم رضوی نے حکیم امت مولانا ڈاکٹر کلب صادق طاب ثراہ کی رحلت پر افسوس و لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

وہ جو ایک حکیم، خطیب، مفکر، مدبر، مصنف، خادم ملت تھا ۔۔۔ جس نے جہالت کی تاریکیوں سے قوم کو دور کرنے اور ہر جوان کو دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ کرنے کا بیڑا اٹھا رکھا تھا ۔۔۔ جو تمام فرق و مذاہب کے اتحاد کو ترقی اور مشکلات سے نجات کی راہ سمجھتا تھا وہ علمبردار اتحاد وہ مسیحائے وقت ہمارے درمیان نہ رہا۔
آہ! مولانا ڈاکٹر کلب صادق صاحب  اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔
قحط الرجال کے اس دور میں ایسی عبقری شخصیت سے محرومی قوم و ملت اور تمام علمی حلقوں کے لئے عظیم اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔
اس مناسبت سے ہم  امام زمانہ(عج) کی خدمت میں تسلیت کے ساتھ ساتھ مرحوم کے تمام پسماندگان، خاص طور پر آپ کے فرزند ارجمند ڈاکٹر کلب سبطین نوری صاحب اور اسی طرح تمام مراجع عظام، علماء و طلاب کرام کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور خداوندِ متعال کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ اس مخلص اور مجاہد عالم دین کو مبلغین مکتب اہل بیتؑ کے ہمراہ محشور فرمائے۔ آمین 

سید کاظم رضوی
حفید علامہ سید سعید اختر رضوی ره
مدیر بنیاد اختر تابان

تبصرہ ارسال

You are replying to: .