حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا سید منظور عالم جعفری سرسوی معاون آموزش نمایندگی جامعہ المصطفی ہندوستان نے حکیم امت مولانا ڈاکٹر کلب صادق طاب ثراہ کے انتقال پرملال افسوس اور تعزیت پیش کی ہے۔
تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
إنا لله وإنا إليه راجعون
كل من عليها فان ويبقى وجه ربك ذو الجلال والاكرام
عالیجناب ڈاکٹر سید کلب سبطین نوری صاحب زید عزہ
نہایت ہی تألم و تأثر کے ساتھ حکیم امت، خطیب منفرد، پرچم دار اتحاد مسلمین، غریبوں کے مسیحا، علم وعلماء دوست، عالم باعمل،وقت شناس، خاندان اجتہاد کے چشم وچراغ، مفکر بے نظیر،خادم قوم وملت عالیجناب مولانا ڈاکٹر کلب صادق (اعلی اللہ مقامہ) کے انتقال پر ملال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا ۔
میں اس جانگداز اور ناخوشگوار سانحے اور مصیبت پر آپ اور دیگر پسماندگان خصوصاً مرحوم کے فرزندان کو تہہ دل سے تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے لئے خداوند عالم سے نیک اجر ،درجات کی بلندی اور جنت میں اعلیٰ مقام پانے کی دعا کرتا ہوں ۔
سید منظور عالم جعفری سرسوی معاون آموزش نمایندگی جامعہ المصطفی ہندوستان