۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مجلس علماء ہند

حوزہ/ امید ہے کہ ان شاءاللہ مرحوم کی دینی، علمی،  قومی و ملی ہمہ جہت خدمات  انھیں ملک و ملت کے درمیان ہمیشہ زندہ رکھیں گی اور بارگاہ خداوندی میں ضرور ماجور و سرخرو قرار دیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس علماء ہند قم نے حکیم امت مولانا ڈاکٹر کلب صادق طاب ثراہ کے سانحہ ارتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقیناًوہ قوم و ملت کا ایک عظیم سرمایہ تھے اور ان کا فقدان فرد واحد نہیں بلکہ ایک عہد کا خاتمہ ہے۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

باسمہ تعالی
                      انا للہ و انا الیہ راجعون 
آہ جس شخصیت کی شفا وصحت کے لئے ایک مدت سے  دنیابھر میں دعاؤں کا سلسلہ جاری و ساری تھا وہ ہمیشہ کےلئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملی اور اب اس کے لئے بہتے آنسوؤں کے ساتھ  ھرگوشہ و کنار سے دعائے رحمت و مغفرت کی آوازیں آرہی ہیں۔
سرکار حجت الاسلام مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق صاحب قبلہ کا سانحہ ارتحال بلاشبہ " موت العالٍم موت العالَم " کا  نمایاں مصداق ہے۔
امید ہے کہ ان شاءاللہ مرحوم کی دینی ، علمی ،  قومی و ملی ھمہ جہت خدمات  انھیں ملک و ملت کے درمیان ھمیشہ زندہ رکھیں گی اور بارگاہ خداوندی میں ضرور ماجور و سرخرو قرار دیں گی۔
قبلہ مرحوم ایک بابصیرت انسان ، عظیم مفکر ، عصر شناس مبلغ ، خوش اخلاق مربی ، سادہ زیست مدبر ، فریس و ذہین حکیم ، متواضع مدیر اور منکسر المزاج عالم دین تھے۔
یقیناًوہ قوم و ملت کا ایک عظیم سرمایہ تھے اور ان کا فقدان فرد واحد نہیں بلکہ ایک عہد کا خاتمہ ہے۔
ہم اس المناک سانحہ پر سرکار امام عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ساحت قدس ، جملہ علمائے اسلام ، حوزات علمیہ ، تمام امت مسلمہ اور مرحوم کے افراد بیت الشرف کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے خداوند رحمن و منان سے ان کے لئے رحمت و مغفرت ، بلندئ درجات اور حضرات محمد و آل محمد علیہم الصلوۃ والسلام کے جوار مبارک میں ابدی سکونت کی دعا کرتے ہیں۔
اللھم اغفرلہ واجعلہ عندک فی اعلی علیین واخلف علی اھلہ فی الغابرین واحشرہ مع اولیائک الطاھرین وارحمہ برحمتک یا ارحم الراحمین و صل علی سیدنا محمد و آلہ المعصومین  آمین یارب العالمین ۔ 

سوگوار : مجلس علمائے ھند شعبہ قم مقدس ایران

تبصرہ ارسال

You are replying to: .