حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان کا معروف و محبوب یوٹیوب چینل گوہر ایجنسی اس برس درگاہ عالیہ نجف ہند جوگی رام پورہ (نجیب آباد) میں عالی جناب مولانا حبیب حیدر کی نظارت میں منعقد ہونے والی سالانہ مجالس کے موقع پر اپنے یوٹیوب چینل و دیگر سبھی سوشل پلیٹفارمس پر مولانا سید ابراہیم حسین (دانش حسینی) قم ایران مقیم حال دہلی، کی زبانی درگاہ عالیہ کی براہ راست زیارت کراتے و مکمل تفاصیل بیان کرتے ہوئے ایام مخصوصہ کے بعد درگاہ عالیہ کی دستاویزی فلم پیش کرنے کی سعادت حاصل کرے گی۔
لہٰذا اس برس نجف ہند کی زیارت مقدسہ کے لئے نہ جاسکنے والے عزاداران مظلوم کربلا گوہر ایجنسی کے یوٹیوب چینل پر لایئو زیارت کرسکتے ہیں و مکمل مجالس سماعت کر سکتے ہیں۔