۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مجلس علماء ہند

حوزہ/ حجۃ الاسلام مولانا مراد رضا نے حکیم امت کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ اتحاد کے بہت بڑے حامی تھے اور عظیم اھداف کے تحت کام کررہے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 25 نومبر شام 3/30 بجے مجلس علماء ھند شعبہ قم کے دفتر میں معمار قوم حکیم امت ڈاکٹر کلب صادق صاحب طاب ثراہ کی رحلت کی مناسبت سے جلسہ تعزیت کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، تلاوت قرآن کے بعد کے صدر مجلس علماء ھند شعبہ قم احمد رضا زرارہ نے آپکی تابناک اور مجاھدانہ زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپکی رحلت سے پوری انسانیت کو  نقصان ہوا ہے اور امت اسلامی کو ایک مرتبہ پھر یتیمی کا احساس ہو رہا ہے۔

آپ کے بعد حجۃ الاسلام مولانا مراد رضا صاحب نے حکیم امت کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ اتحاد کے بہت بڑے حامی تھے اور عظیم اھداف کے تحت کام کررہے تھے
مولانا مراد رضا صاحب کے بعد حجۃ الاسلام مولانا رضا حیدر صاحب نے کہا کہ آپ قرآن کی آیت ادع الی سبیل ربک بالحکمۃ والموعظۃ الحسنہ کے عملی مصداق تھے اور ابتدائی زندگی سے ہی قوم کیلئے کچھ کر گزرنے کا حوصلہ لیکر میدان عمل میں سرگرم رہے اور آخری سانس تک پورے وجود کے ساتھ قوم کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں رہے۔

آخر میں حجۃ الاسلام مولانا احتشام عباس زیدی صاحب نے موصوف کے تحریک علم کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ نے تمام دینی تحریک کا بھر پور ساتھ دیا آپ اتحاد بین المومنین ومسلمین اور اتحاد بین الادیان کے علمبردار تھے آخرمیں موصوف نے مصائب سید الشهدا پر اپنا بیان ختم کیا اور سورۃ فاتحہ کے ساتھ جلسہ اختتام پزیر ہوا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .