۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
تعزیتی مجلس

حوزہ/ صدر مجلس شیخ حسن شریفی امام جمعہ مصلی جنت زہراؑ یولجک تھننگ (سورو) نے مرحومین کی موت کو حیات سے تعبیر کیا ۔ اور کہا کہ ان کی دینی خدمات کو رہتی دنیا یاد کرے گی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چند روز قبل عالم اسلام  بالخصوص عالم انسانیت کو ناقابل تلافی نقصان پہونچا اور یہ امت، حکیم امت  جناب ڈاکٹر مولانا کلب صادق نقوی و جناب حجتہ السلام سید جمال الدین الموسوی کے سایہ سے محروم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق، ان دونوں مرحومین کے ایصال ثواب اور ان کے پیغام کو مومنین و مومنات تک پہنچا نے کےلئے انجمن انقلاب مہدی (عج) کرگل لداخ نے مصلی جنت زہرأ یولجک تھنگ  میں روز جمعہ قبل از نماز جمعہ فاتحہ خوانی کی گئ ۔ جس میں سخت سردی کے باوجود بہت سے مومنین و مومنات نے شرکت کی ۔ فاتحہ خوانی کے فوراّ بعد تعزیتی مجلس کا بھی اہتمام ہوا۔

جس میں بہت سے مقررین خاص کر سید حسن الموسوی وائس چیرمیں انجمن انقلاب مہدی (عج) کرگل لداخ نےمرحومین کےحالات زندگی اور دینی خدمات کو اجاکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں مرحومین اتحاد بین المسلمین کے ستون تھے۔ جناب مرحوم ڈاکٹر مولانا سید کلب صادق نقوی کا پیغام جہالت کو دور کرنےاور علم دین کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم کو فروغ دینے پر زور تھا ۔ اورفرمایا ۔ کہ جب تک ایسے علماء کے ہدایات پر عمل نہیں کیا جائے گا قوم میں اندھیرا ہی رہے گا ۔اورسید جمال الدین الموسوی اتحاد بین المسلمین کے حامی تھے ۔ انہوں نے کرگل اتحاد کرنے میں آخری وقت تک اپنی کوششوں کو جاری رکھا ۔ اورسید حسن الموسوی نے انجمن کے سرپرست اعلی، ایکزیکٹیوممبران اورتمام مومنین ومومنات کی طرف سے  دونوں مرحومین کے لواحقین کو تعزیت و تسلیت عرض کی ۔

صدر مجلس شیخ حسن شریفی امام جمعہ مصلی جنت زہراؑ یولجک تھننگ (سورو) نے مرحومین کی موت کو حیات سے تعبیر کیا ۔ اور کہا کہ ان کی دینی خدمات کو رہتی دنیا یاد کرے گی ۔ اللہ تعالی کی بارگاہ میں مرحومین کی ارواح کے لئے بلندی درجات اور جوارائمہ معصومینؑ علیہم السلام کے ساتھ محشورہونے کی دعا کرتے ہوئے مجلس کا اختام کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .