حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بروز جعرات شہر مقدس قم ميں علماء و طلاب راجستھان مقیم قم ايران كي جانب سے بي بي معصومہ قم سلام اللہ عليھا كی شہادت كی مناسبت سے مجلس عزاء كا انعقاد كيا گيا۔
جسمیں ہندوستان كے علماء و طلاب كرام نے شركت فرماکر اپنے وقت کے امام عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف اور امام رؤف امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ میں بی بی معصومہ قم سلام اللہ علیہا کی شہادت کی تعزیت و تسلیت پیش کی۔
مجلس کو خطاب حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا مولانا عقیل معروفی نے کیا اور اپنے بیان میں سیرت حضرت معصومہ قم سلام اللہ کو بیان فرمایا اور کہا کہ یہ وہ عظیم بی بی ہیں جنکا ذکر پاک امام جعفر صادق علیہ السلام نے اپنی حدیث میں بیان فرمایا، جب کہ ابھی بی بی کے والدخود امام موسی کاظم علیہ السلام کی بھی ولادت نہیں ہوئی تھی۔
مولانا معروفی نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ شہر قم میں رہنا خود ایک نعمت الھی ہے اور بزرگ علماء عرفاء کی سیرت گواہ ہے کہ انہوں نے جو مرتبہ و بلندی حاصل کی ہے وہ بی بی معصومہ قم کے توسل سے، لہذا ہم موجودہ علماء و طلاب کو بھی اپنی زندگی میں جو مقام بھی چاہیے اسکو حاصل کرنے کے لئے بی بی معصومہ قم سلام اللہ علیہا کو وسیلہ بنانا چاہیے، یہ ممکن نہیں ہے کہ اللہ اسکو عطا نہ کرے۔