جمعرات 26 نومبر 2020 - 17:56
مولانا ڈاکٹر کلب صادق کی خوبیاں و خدمات، تعلیمی شعبہ میں کوشش و کاوش انہیں ہمیشہ زندہ رکھے گی، مولانا محمد ظفر الحسینی

حوزہ/ ذاکر فاتح فرات مولانا ڈاکٹر کلب صادق صاحب مرحوم کی رحلت نہ صرف اھل لکھنؤ بلکہ پوری ملًت شیعہ کے لئے بیحد غم انگیز ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں شہر بنارس کے امام جمعہ،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید محمد ظفر الحسینی نے مفکر اسلام مولانا ڈاکٹر کلب صادق طاب ثراہ کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 

بسمہ تعالیٰ

آہ ! وہ معروف علمی شخصیت جو بزرگان سلف کی یادگار اور خاندان اجتہاد کی چشم و چراغ تھی اب ہمارے درمیان موجود نہیں.  ہے لیکن اس کی خوبیاں، اس کا اخلاق، اس کی خدمات، اس کا مخصوص طرز خطابت اور تعلیمی شعبہ میں اس کی کوشش و کاوش اسے ھمیشہ زندہ رکھے گی۔

ذاکر فاتح فرات مولانا ڈاکٹر کلب صادق صاحب مرحوم کی رحلت نہ صرف اھل لکھنؤ بلکہ پوری ملًت شیعہ کے لئے بیحد غم انگیز ہے، ہم اس سلسلے میں ان کے فرزند ارجمند اور تمام اھل خاندان کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتے ہیں اور مرحوم کی مغفرت و بلندیء درجات کے لئے اللًٰہ کی بارگاہ میں دست بہ دعا ہیں۔

والسًلام

محمد ظفر الحسینی
و جملہ اساتیذ و طلًاب
جامعہء ایمانیہ،بنارس
٩/ ربیع الثانی ١۴۴٢ ھ --- 25/ نومبر ٢۰٢۰ ء

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha