۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مولانا ظہور مہدی مولائی

حوزہ/ شہید عزیز فخر ملت محسن فخری زادہ علیہ الرحمہ کو شہیدان کربلا علیہم السلام کے جوار میں ساکن قرار دے کران کے درندہ صفت قاتلوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اسلامی و انقلابی کے جوہری و دفاعی نظام کے قابل فخر عظیم و ماہر دانشور و سائنسداں محسن فخری زادہ علیہ الرحمہ کی ناگہانی مظلومانہ شہادت پر حجۃ الاسلام مولانا ظہور مہدی مولائی نے افسوس گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماہر دانشور و سائنسداں محسن فخری زادہ کی شہادت تمام ملت مسلمہ کے لئے بہت بڑا صدمہ اور نہایت عظیم خسارہ ہے۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

انا للہ و انا الیہ راجعون رضاً بقضائہ و تسلیماً لامرہ

ایران اسلامی و انقلابی کے جوہری و دفاعی نظام کے قابل فخر عظیم و ماہر دانشور و سائنسداں محترم جناب محسن فخری زادہ علیہ الرحمہ کی ناگہانی مظلومانہ شہادت تمام ملت مسلمہ بالخصوص ایران کی مسلمان و مومن قوم کے لئے بہت بڑا صدمہ اور نہایت عظیم خسارہ ہے۔
لہذا رب کریم سے بحق معصومین کرام علیھم السلام دعا ہے کہ اس پر ایران کی اسلامی و انقلابی قوم خصوضاً رہبر انقلاب دامت برکاتہ کو صبر و اجرٍ وافر سے نوازتے ہوئے اپنی لازوال قدرت و رحمت سے اس کا تدارک و جبران فرمائے اور شہید عزیز فخر ملت محسن فخری زادہ علیہ الرحمہ کو شہیدان کربلا علیہم السلام کے جوار میں ساکن قرار دے کران کے درندہ صفت قاتلوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچائے نیز ان کی دردناک شہادت کو جملہ دشمنان اسلام بالاخص اسرائیل و امریکہ کی کھلی عالمی ذلت و رسوائی اور ہلاکت و نابودی کا سبب قراردے۔ آمین  

سوگوار : ظہور مہدی مولائی حوزہ علمیہ قم ایران

تبصرہ ارسال

You are replying to: .