حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ علوی گرگانی نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنهای کی اہلیہ کے بھائی مرحوم و مغفور محمد حجت باقر زادہ کی رحلت کی مناسبت سے انہیں تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ جس کا متن درج ذیل ہے:
باسمه تعالی
انالله و انا الیه راجعون
محضر گرامی رهبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای (دامت برکاته)
مرحوم و مغفور محمد حجت باقر زادہ کی رحلت پر جنابعالی، آپ کی اہلیہ محترمہ اور مرحوم کے خاندان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔ مرحوم کے درجات میں بلندی اور جنابعالی اور آپ کی اہلیہ کے لئے بارگاہ خداوندی میں صبر و اجر کا طلبگار ہوں۔
خداوند عالم آپ کو عزت و سربلندی کے ساتھ طول عمر عطا فرمائے۔
سید محمد علی علوی گرگانی