۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
دیدار رییس کمیته امداد قم با آیت الله علوی گرگانی

حوزہ / آیت اللہ تسخیری کی رحلت پر آیت اللہ علوی گرگانی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ تسخیری کی رحلت پر آیت اللہ علوی گرگانی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے جس کا متن اس طرح ہے:

باسمه تعالی

عالم، مجاہد آیت اللہ شیخ محمد علی تسخیری کہ جنہوں نے اپنی پوری عمر اسلام کی خدمت و مذاھب اسلامی کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور مکتب اھل بیت کی خدمت میں گزار دی، کی رحلت کی خبر پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ۔

اسلامی مذاہب کو ایک دوسرے کے قریب لانے، معارف اھلبیت(علیہم السلام) کی ترویج اور مختلف دینی موضوعات پر مرحوم کی تالیفات اور مقالات ایسی خدمات ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

میں اس مصیبت پر امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف)، رہبر انقلاب اسلامی، مراجع تقلید، دینی مدارس اور علمائے کرام اور مرحوم کے پسماندگان کو تعزیت عرض کرتے ہوئے خداوندعالم کے حضور مرحوم کے درجات میں بلندی کا طالب ہوں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .