۲۹ فروردین ۱۴۰۳ |۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 17, 2024
آیت اللہ علم الہدیٰ خراسانی

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ بروجردی اور امام خمینی کے شاگرد، صاحب اجتہاد آیت اللہ سید عبد الجواد علم الہدیٰ خراسانی آج انتقال کر گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ العظمیٰ بروجردی اور امام خمینی کے شاگرد، صاحب اجتہاد آیت اللہ سید عبد الجواد علم الہدیٰ خراسانی آج انتقال کر گئے ہیں۔

آیت اللہ سید الجواد، علم الہدی خراسانی خاندان کے بزرگ اور مشہد کے امام جمعہ سید احمد علم الہدیٰ کے بڑے بھائی تھے۔

تہران کے حوزہ علمیہ میں آپ کا درس خارج بیس سالوں تک جاری رہا، مرحوم تہران میں حوزہ علمیہ الامام القائم (عج) کے بانی اور مدیر تھے۔

یہ بزرگ عالم دین ایک عرصہ علالت کے بعد آخر کار آج بروز جمعرات ۲۰ اگست ۲۰۲۰ کو اس دار فانی سے دار ابدی کی طرف کوچ کر گئے۔

اطلاعات کے مطابق  آپ کا جسد خاکی تہران سے مشہد منتقل کر دیا گیا ہے اور مشہد میں حرم امام رضا علیہ السلام میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی آیت اللہ علم الہدیٰ خراسانی کی رحلت پر امام زمانہ عج و رہبر معظم انقلاب اسلامی، حوزہ علمیہ اور انکے شاگردوں کے ساتھ مرحوم کے خانوادہ اور عزیز و اقارب کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .