۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مولانا مناظر حسین نقوی

حوزہ/ حوزہ علمیہ قم اول انقلاب سے ابھی تک ہر میدان میں کامیابی کی طرف بڑھتا ہوا نظر آرہا ہے قابل تحسین بات یہ کہ حوزہ علمیہ قم نے حوزہ نیوز جو اردو زبان میں چند مدت سے بہترین انداز میں سیاسی، اجتماعی، فرہنگی اور دینی امور میں بہترین نیوز نشر کر رہا ہے اور حوزہ نیوز ایجنسی کہ نام سے آج دنیا میں پہچانی جا رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے شعبہ اردو ویبسائٹ کی رسمی افتتاح کے موقع پر جنرل سکریٹری الجواد فاؤنڈیشن مشہد مقدس ایران حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید مناظر حسین نقوی نے پیغام ارسال کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی اور خوشی کا اظہار کیا۔

آپ کے پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

’’اکتسبوا العلم یکسبکم  الحیاۃ‘‘ ،’’علم حاصل کرو تاکہ وہ تمھارے لئے حیات ابدی کو حاصل کرے‘‘ امام علی علیہ السلام 

الحمداللہ حوزہ علمیہ قم اول انقلاب سے ابھی تک ہر میدان میں کامیابی کی طرف بڑھتا ہوا نظر آ رہا ہے قابل تحسین بات یہ کہ حوزہ علمیہ قم نے حوزہ نیوز جو اردو زبان میں چند مدت سے بہترین انداز میں سیاسی، اجتماعی، فرہنگی اور دینی امور میں بہترین نشر کر رہا ہے اور حوزہ نیوز ایجنسی کہ نام سے آج دنیا میں پہچانی جا رہی ہے۔ ہم اس حوزہ نیوز ایجنسی کے لیے دعا کرتے ہیں کہ دنیا کی تمام جو بہترین نیوز ایجنسی ہیں اسی طریقے سے اسے بھی دنیا میں پہچانا اور سراہا جاے اور ہر سماج کے لیے اور بہتر طریقے سے کام انجام دے۔ ہماری نیک دعایں انکے شامل حال ہیں حوزہ نیوز ایجنسی بغیر کسی تفریق مذہب و ملت کہ سیاسی اور اجتماعی نیوز کو دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے ہم حوزہ نیوز ایجنسی کے رسمی  افتتاح کے موقع پر تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ہماری پروردگار عالم سے دعا ہے کہ حوزہ نیوز ایجنسی کے تمام اراکین کو حق پسندی، حق بیانی کہ  اسی جذبہ ایمانی کے ساتھ مزید ترقی عطا ہو کہ جہان اسلام میں کامیابی اور کامرانی کی طرف سفر کو جاری رکھے تاکہ ہر سماج کے لوگ اس نیوز ایجنسی کو دیکھ کر اپنے اندر بھی حق اور حقیقت بیان کرنے کا جذبہ پیدا کریں۔

سید مناظر حسین نقوی 
جنرل سکریٹری الجواد فاؤنڈیشن
 مشہد مقدس ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .