۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
مولانا علی حیدر فرشتہ

حوزہ/ عصرِ حاضر میں دنیا ایک گوبل ویلیج میں تبدیل ہوچکی ہے، جس کی بنا پر دنیا بھر کی چھوٹی بڑی، سچی جھوٹی ہر طرح کی خبریں فضائے مجازی میں تیرتی رہتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ نیوز نے شعبہ اردو ویبسائٹ نے رسمی طور پر باقاعدہ افتتاح کیا جس پر برصغیر کے علماء کرام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس قدم کی ستائش کر رہے ہیں، صدر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن و مدیر حوزۃ الامام القائم عج و امام جمعه و جماعت حیدرآباد حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ نے  پیغام جاری کرتے ہوئے،حوزہ نیوز ایجنسی کے اراکین کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہحوزہ نیوز ایجنسی نے کارآمد خبروں کا انتخاب کرکے صداقت و ایمان داری سے قارئین تک پہنچانے کا بیڑا بحسن و خوبی سنبھالا ہے۔

پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الحمدلله الذی جعلنا من المتسکین بولایۃ امیر المومنین علی بن ابی طالب و اولادہ المعصومین علیھم السلام 

عصرِ حاضر میں دنیا ایک گوبل ویلیج میں تبدیل ہوچکی ہے، جس کی بنا پر دنیا بھر کی چھوٹی بڑی، سچی جھوٹی ہر طرح کی خبریں فضائے مجازی میں تیرتی رہتی ہیں، نیوز ایجنسیوں کی کثرت اور مختلف ویب سائٹس اور دیگر ذرائع ابلاغ کے ازدھام میں سچی اور حقیقی خبروں کو تمیز دینا ایک مشکل امر ہے ایسی صورت میں حوزہ نیوز ایجنسی نے بغیر کسی طاقت سے مرعوب ہوئے دنیا بھر سے کارآمد خبروں کا انتخاب کرکے صداقت و ایمان داری سے قارئین تک پہنچانے کا بیڑا بحسن و خوبی سنبھالا ہے آج ہم سب کو یہ جان کر بے انتہا خوشی ہورہی ہے کہ حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے اردو ویب سائیٹ کا بھی افتتاح عمل میں آیا ہے۔امیدکرتاہوں کہ ان شاء اللہ اس منبعِ اخبار سے ہمیں استفاده کا موقع ملتا رہے گا، میں مذکورہ ایجنسی کے تمام ذمہ دار حضرات کی خدمت میں مبارک بادی پیش کرتے ہوئے خداوند کریم کی بارگاہ میں دست بدعا ہوں کہ اس کارِ مخلصانہ کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا ہو۔
آمین یارب العالمین 

مولانا علی حیدر فرشتہ 

صدر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن، مدیر حوزۃ الامام القائم عج و امام جمعه و جماعت حیدرآباد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .