۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
اترپردیش سنی وقف بورڈ

حوزہ/ ایودھیا میں مجسجد تعمیر کے لیے سنی وقف بورڈ کے ذریعہ تشکیل ٹرسٹ 'انڈو-اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن' (آئی آئی سی ایف) اب ڈونیشن لینے کے مقصد سے دو بینک اکاؤنٹ کھلوائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایودھیا میں مجسجد تعمیر کے لیے سنی وقف بورڈ کے ذریعہ تشکیل ٹرسٹ 'انڈو-اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن' (آئی آئی سی ایف) اب ڈونیشن لینے کے مقصد سے دو بینک اکاؤنٹ کھلوائے گا۔ ٹرسٹ ایک ایسی ویب سائٹ بھی بنائے گا جس میں آن لائن ڈونیشن لینے کے لیے ایک اِن-بِلٹ گیٹ وے بھی ہوگا۔

ٹرسٹ کے سکریٹری اطہر حسین کے حوالے سے خبر رساں ادارہ 'آئی اے این ایس' نے لکھا ہے کہ "ٹرسٹ نے ڈونیشن حاصل کرنے کے لیے نجی سیکٹر کے دو بینک میں اکاؤنٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ہی کرنٹ اکاؤنٹ ہوں گے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے ٹرسٹ ایودھیا ضلع کے دھنی پور گاؤں میں وقف بورڈ کو الاٹ کی گئی 5 ایکڑ زمین میں ایک مسجد، ایک اسپتال، کمیونٹی کچن اور ایک لائبریری تعمیر کرے گا۔"

اطہر حسین نے مزید بتایا کہ ایک فنانشیل افسر کو بھی آڈٹ کے لیے مقرر کیا گیا ہے اور حاصل رقم کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ "مجوزہ مسجد اور عوامی سہولیات کے لیے ڈونیشن کے خواہش مند لوگوں کے کال ہمارے پاس پہلے سے ہی آ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ ہم غیر مسلموں کے ذریعہ ڈونیشن دیے جانے کا بھی استقبال کرتے ہیں۔"

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .