۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ہندوستانی سفیر گڈم دھرمیندر

حوزہ/ تہران میں ہندوستان کے سفیر نے ایران کو ہندوستان کا قابل اعتماد شریک ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی تہران کے ساتھ تعلقات کا تحفظ اور ایران سے تیل کی خریداری دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران میں ہندوستان کے سفیر گڈم دھرمیندر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چابہار بندرگاہ کی توسیع کے دائرے میں دونوں ملکوں کے درمیان نقل و حمل کے شعبے میں تعاون کا سلسلہ جاری ہے، کہا ہے کہ ہندوستان ایران کی بندرگاہوں اور بحری امور کی تنظیم کا شراکت دار ملک ہے اور وہ خود کو اس کی توسیع کا پابند سمجھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے سینٹرل بینکوں کے درمیان رابطہ جاری ہے اور اس رابطے کو بڑھائے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ہندوستان کے سفیر نے کہا کہ ہندوستانی روپے اور ایرانی ریال کا میکنزم، دیگر مالی میکنزم سے کہیں پہلے شروع ہوا ہے اور اس پر اب بھی عمل کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں اور تہران اور نئی دہلی کے تعلقات پر ان پابندیوں کے مرتب ہونے والے اثرات کے بارے میں کہا کہ امریکہ کی ان پابندیوں کے باوجود ایران اور ہندوستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات باقی رہے ہیں اور پابندیوں کے دور میں ہندوستان ایران کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

گڈم دھرمیندر نے ایران سے تیل کی خریداری کو اپنے ملک کی طویل مدت اسٹریٹیجی قرار دیا اور کہا کہ ہندوستان میں ایسی بڑی آئل ریفائنریاں موجود ہیں جو ایرانی تیل کی کیفیت کے مطابق بنائی گئی ہیں اور ایران سے تیل کی خریداری نہ ہونے سے ان آئل ریفائنریوں کو نقصان پہنچا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .