حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ المصطفی یونیورسٹی مشہد میں زیر تحصیل و ہندوستان کے برجستہ عالم دین مولانا سید غلام رضا رضوی مشہدی نے حوزہ نیوز کی اردو ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ دور حاضر میں تحریر اور تصویر میڈیا پر مسلمانوں کا احاطہ بے حد ضروری ہے، لمحہ بہ لمحہ دنیا میں رونما ہونے والے حادثات اور واقعات سے آگاہی اس پر احاطے کے بغیر نا ممکن ہے، خاص طور سے علماء،فضلاء، طلاب اور حوزہ ھای علمیہ کو اس سے جڑے رہنے کی اشد ضرورت ہے۔
موصوف نے کہا کہ اس سے غفلت ترقی کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ بن سکتی ہے حوزہ نیوز ایجنسی نے اپنی ویب سائٹ کی رونمائی کرکے ترقی کے میدان میں ایک بہت بڑا اور قابل قدر قدم اٹھایا ہے-
دنیا کے بدلتے حالات اور سیاست کے بگڑتے تیور، سیاسی پارٹیوں کی گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے کی عادت، بیت المال کی دھڑلے سے لوٹ مار ہر شخص کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ لمحہ بہ لمحہ میڈیا سے جڑے رہیں اور بدلتے حالات کو دیکھتے ہوئے اپنی تکلیف کو مشخص کریں اسی لئے اس سے غافل ہو جانا اپنے وظائف سے غفلت اور دل چرانا ہے-
میں بے انتہا شکر گزار ہوں حوزہ نیوز ایجنسی اور اس ادارہ میں زحمت کرنے والے تمام اراکین کا جنھوں نے اپنی کاوشوں سے بہت سے چھپے خزانوں اور قلمکاروں سے روشناس کرایا اور بہترین قلمکاروں کی بہترین تحریر کو چھاپ کر دنیا کے کونے کونے تک پہچانے کی بے انتہا کوشیشیں کیں_